Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جب ثروت سے بریک اپ ہوا تو ۔۔۔‘ فہد مرزا کا پہلی شادی سے متعلق حیران کُن انکشاف

'میری ترقی میں پہلی اہلیہ کا بہت بڑا کردار ہے'۔
شائع 11 جنوری 2024 04:04pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکاروسرجن فہد مرزا نے ایک انکشاف سے سب کو حیران کردیا۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے طبی کیریئر اور اداکاری سے متعلق کھل کر گفتگو کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں 25 سال کا تھا جب میرا ثروت سے پہلی دفعہ بریک اپ ہوا تھا۔ میں بہت زیادہ ٹوٹ چکا تھا۔ ثروت کے جانے کے بعد سے میں ایک زندہ لاش کی طرح تھا‘۔

فہد مرزا نے مزید کہا کہ ’اس کے بعد میں نے خود سے 15 سال بڑی اور 3 بچوں کی ماں سے شادی کرلی۔ میں نے اس دوران اپنا گھر اور اپنی فیملی بھی چھوڑ دی تھی‘۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میری پہلی بیوی نے مجھے مضبوط بنانے میں میری مدد کی اورآج میری ترقی میں ان کا بہت بڑا رول ہے‘۔

فہد مرزا کے مطابق ان کی علیحدگی خاصی خوشگواراندازمیں ہوئی تھی اور وہ دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

اس کے بعد فہد مرزا نے پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں اور حال ہی میں ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

Interview

Pakistani Actor

Divorce

Actor

lifestyle

شخصیات

podcast

Sarwat Gillani

Surgeon

Couple

Fahad Mirza

first wife