Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوابی: پی ٹی آئی رہنما فائرنگ سے جاں بحق

دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کی، پولیس
شائع 11 جنوری 2024 03:46pm

خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں دن دیہاڑے فائرنگ سے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما اور مقامی کاروباری شخصیت شاہ خالد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے آزاد امیدوار ملک کلیم اللّٰہ سمیت 3 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

تربت میں فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسلم بلیدی شدید زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔

pti leader

firing incident

Election 2024

Election Jan 11 2024

Shah Khalid

Sawabi