ن لیگ نے لودھراں مانگ لیا، جہانگیر ترین کا صاف انکار
آپ ملتان کی نشست پر الیکشن لڑ لیں، ن لیگ کا جہانگیر ترین سے اصرار
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین خان سے لودھراں سے الیکشن نہ لڑنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ جہانگیر ترین سے اصرار کر رہی ہے کہ آپ ملتان کی نشست پر الیکشن لڑ لیں۔
تاہم، جہانگیر ترین نے لودھراں کی نشست ن لیگ کیلئے نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتخابات 2024: مسلم لیگ (ن) کا راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کیلئے امیدواروں کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے لودھراں سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لودھراں کے مختلف ارکان اسمبلی کے جہانگیر ترین سے رابطے ہوئے ہیں، مختلف اہم شخصیات کی جانب سے جلد جہانگیر ترین کی حمایت کے اعلان کا امکان ہے۔
PMLN
Jahangir Tareen
ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)
lodhran
مقبول ترین
Comments are closed on this story.