Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایرا خان کی مسیحی مذہب کے مطابق شادی پر تنقید

بیٹی کی شادی کے موقع پر عامر خان خاصا جذباتی نظر آئے۔
شائع 11 جنوری 2024 03:47pm
تصویر:انڈین میڈیا
تصویر:انڈین میڈیا

سوشل میڈیا پر وائرل رہنے والی بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کی صاحبزادی کی شادی نے ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

عامر خان کی بیٹی ایرا خان مسلم طریقے کے بجائے مسیحی مذہب کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے نوپور شیکھرے سے رشتہ ازدواج میں بندھی ہیں۔

میسحی برادری کے انداز میں شادی کرنے والے اس جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

یہ جوڑا 10 جنوری کو اودے پور میں شادی کے بندھن میں بندھا۔ ایرا خان نے اس دن کیلئے مسیحی دلہنوں والا انداز اپنایا۔

وائرل ویڈیو میں ایرا خان اور نوپور شیکھرے کو اسٹیج پر کھڑے ہوکر مسیحی مذہب کے مطابق ایک دوسرے کو میاں بیوی کے طور پر قبول کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بیٹی کی شادی کے موقع پر بالی ووڈ اداکار خاصا جذباتی بھی نظر آئے۔

مسیحی انداز میں شادی کرنے پر ایرا خان اور عامر خان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس سے قبل ایرا خان نے 3 جنوری کو ممبئی میں ایک تقریب میں شوہر کے ہمراہ اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے تھے۔

اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 8 جنوری کو اودے پور میں ہوا تھا جبکہ اس جوڑی کی استقبالیہ تقریب 13 جنوری کو ممبئی میں ہوگی جس میں سلمان خان، شاہ رخ خان، اجے دیوگن، امیتابھ بچن، کرن جوہر، اکشے کمار، کرینہ کپور، راجکمار ہیرانی، جوہی چاولہ، راکیش اوم پرکاش سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

Viral Video

Wedding

Indian Media

Aamir Khan

lifestyle

Ira Khan

Viral Pictures