Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اختر مینگل کے مخالفین ہائیکورٹ پہنچ گئے، کاغذات منظوری پر فیصلہ محفوظ

دو رکنی بینچ نے سماعت کی، بی این پی رہنما اشتہاری ہیں، یاسر مینگل
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2024 06:35pm
سردار اختر مینگل (فائل فوٹو)
سردار اختر مینگل (فائل فوٹو)
ندیم مینگل ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
ندیم مینگل ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ نے فیصلہ منظور کرلیا۔

آئینی درخواست پر سماعت جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس اعجاز سواتی نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ سردار اختر مینگل ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

عدالت نے سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ہائیکورٹ نے جمال خان رئیسانی کیس کل تک ملتوی کردیا جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار فالق جمالی کی اپیل ہائی کورٹ میں بھی مسترد کردی گئی۔

دوسری جانب اختر مینگل کے خلاف درخواست دائر کرنے والے جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماؤں نے ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کی۔

این اے 256 خضدار اور پی بی وڈھ 20 سے نامزد امیدوار میر یاسر احمد مینگل کے ساتھ پریس کانفرنس میں کوئٹہ حلقہ پی بی 46 سے نامزد امیدوار ندیم الرحمن بلوچ بھی موجود تھے۔

جھالاوان عوامی پینل کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ اقامہ ہولڈر سردار نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی ہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں جب کہ ایک اور کیس میں بھی اختر مینگل اشتہاری ہیں۔

AKHTAR MENGAL

Election 2024

Nomination Papers Challenged

Election Jan 11 2024