Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کیخلاف مقدمے کی کارروائی عالمی عدالت انصاف سے براہ راست

اسرائیل کو جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا ہے
شائع 11 جنوری 2024 01:18pm

غزہ میں فلسطینوں کے قتل اور جنگی جرائم پر اسرائیل کے خلاف مقدمے کی سماعت عالمی عدالت انصاف میں آج جمعرات کو شروع ہو رہی ہے۔

اسرائیل کے خلاف یہ مقدمہ جنوبی افریقہ نے درج کرایا ہے جس کا پاکستان اور او آئی سی نے خیر مقدم کیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اس سماعت کو عوامی رکھنے کا فیصلہ کای گیا ہے۔ لہذا عدالتی کارروائی دی ہیگ سے براہ راست نشر کی جا رہی ہے۔

دنیا بھر کے لوگوں کو اسرائیل کے خلاف جرائم کے ثبوت جمع کرانے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

براہ راست سماعت کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دو بجے دوپہر ہوگا۔

Palestinian Israeli Conflict

Gaza War

International Court of Justice (ICJ)