Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بالوں میں نئی جان لانے کے لیے 3 بہترین اور آسان گھریلو اسکرب

جڑوں پر اسکربنگ خون کے بہاؤ میں اضافہ کرتی ہے اور مردہ خلیات کو ختم کرتی ہے
شائع 11 جنوری 2024 02:57pm
تصویر: ہیلتھ شاٹس
تصویر: ہیلتھ شاٹس

جہاں چہرے پراسکربنگ جلد کے مردہ خلیات کو ختم کرتی ہے وہیں بالوں کی جڑوں پر اسکرب کرنا ان صحت کو بھی فروغ دیتا ہے۔

جلد سے اضافی تیل کو دور کرنے کے لیے یہ عمل انتہائی مفید ہے۔ اسکیلپ پر اسکرب کرنا مساموں کو صاف کرنے اور خون کے بہاؤ کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اسکربنگ خون کے بہاؤ میں اضافہ کرتے ہوئے بالوں کے فولیکلز کو غذائی تغذیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ جلد کے مردہ خلیات کو ہٹاتے ہوئے اسکیلپ کو صحت مند بناتی ہے۔

خواتین ذیل میں موجود آسان ترین اسکربز گھروں میں ہی تیار کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرسکتی ہیں۔

ناریل کا تیل اور براؤن شوگر

ناریل کے تیل کو براؤن شوگر کے ساتھ مکس کرکے اس سے اسکیلپ کو ایکسفولی ایٹ کریں۔ یہ اسکیلپ کو نمی فراہم کر گا۔

سیب کا سرکہ اور بیکنگ سوڈا

سیب کے سرکے اور بیکنگ سوڈے سے بنا اسکرب پی ایچ کی سطح کو متوازن کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔

ایلو ویرا اور نمک

ایلو ویرا جیل اور نمک سے بنا اسکرب بھی بالوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Women

lifestyle

Beauty Hacks

Beauty Tips

hairs

coconut oil

care

Scalp

Scrub

Brown Sugar