Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رام مندر کے افتتاح پر تحفے کے ’ 2 خاص ڈبوں’ کا راز کُھل گیا

نریندر مودی ایودھیہ میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے جانے والے رام مندر کا افتتاح 22 جنوری کو کرینگے
شائع 11 جنوری 2024 12:29pm

**بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہرایودھیہ میں مسلمانوں کی تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے جانے والے رام مندر کے افتتاح کے موقع پرمہمانوں کو 2 ’خاص ڈبے‘ دیے جائیں گے۔

رام مندر کے افتتاغ میں چند روزباقی رہ گئے ہیں اور اب تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔ ویدک رسومات کی شروعات مرکزی تقریب سے ایک ہفتہ پہلے 16 جنوری سے شروع ہوں گی

محدود مدعو افراد کے ساتھ رام مندر کا افتتاح 22 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔ اس اہم تقریب میں ملک بھر سے ہزاروں سنتوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں اس رام مندر کی تعمیر کرنے والے مزدوروں کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

اس دوران 11 ہزار سے زائد مہمانوں اور مدعو افراد کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

12 جنوری سے ایودھیا پہنچنے والے عقیدت مندوں کو سناتن سیوا نیاس سے بھگوان رام سے متعلق یادگاری ٹوکن بطور تحفہ دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہمانوں کے لیے تحفہ دو ڈبوں پر مشتمل ہوگا۔ رامانندی روایت کے مطابق ایک ڈبے میں پرساد، گائے کے دودھ سے حاصل کردہ گھی سے بنا بیسن کا لڈو اور تلسی کا ایک مقدس پتہ ٓشامل ہے۔

ایودھیا میں بابری مسجد کی متبادل جگہ پر بھی قبضے کیلئے انتہا پسند سرگرم

مودی سرکار نے رام مندر کی افتتاحی تقریب کو سیاسی ہتھیار بنالیا

دوسرے ڈبے میں رام سے متعلق اشیاء شامل ہوں گی جیسے کہ سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران نکلنے والی مٹی، ایودھیا کی مٹی اور سریو ندی کا پانی۔

اس کے علاوہ رام مندر سے وابستہ پیتل کی ایک پلیٹ اور چاندی کا سکہ ایک خاص بیگ کے ساتھ دیا جائے گا جو ان دو ڈبوں کو رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم اس مندر کا افتتاح 22 جنوری کو کریں گے۔

Babri Masjid

Ram Mandir

Ayodhya

Ram Mandir Ayodhya