Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

جماعت اسلامی نے کراچی کی تمام قومی اور صوبائی نشستوں پر امیدوار اتار دیے

حافظ نعیم الرحمٰن دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن میں حصہ لیں گے
شائع 11 جنوری 2024 12:19pm

جماعت اسلامی کراچی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں پرانتخابات میں اترے گی، جبکہ نعیم الرحمٰن دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ضلع ملیر

جماعت اسلامی کراچی نے ضلع ملیر کے حلقہ این اے 229 سے ممتاز حسین، این اے 230 سے محمد اسلام اور این اے 231 سے عمر فاروق کو ٹکٹ دیے ہیں۔

ضلع ملیر کے صوبائی حلقوں پی ایس 84 سے ثاقب حسین انصاری، پی ایس 85 سے فیض احمد فیض، پی ایس 86 سے خالد خان، پی ایس87 سے معراج محمد خان، پی ایس 88 سے محمد نواز اور پی ایس 89 سے شعیب حیدر امیدوار ہیں۔

ضلع کورنگی

ضلع کورنگی این اے 232 سے جماعت اسلامی کے توفیق الدین، این اے 233 عبدالجمیل خان، این اے 234 سے اختر حسین قریشی امیدوار ہیں۔

ضلع کورنگی کے حلقہ پی ایس 90 سے جماعت اسلامی کے محمد وسیم مرزا، پی ایس91 سے محمد فاروق، پی ایس 92 سے مرزا فرحان بیگ، پی ایس 93 سے عبدالحفیظ، پی ایس 94 سے ارشد حسین، پی ایس 95 سے منصور فیروز، پی ایس 96 سے شفیق احمد امیدوار ہیں۔

ضلع شرقی

ضلع شرقی کے حلقہ این اے 235 سے معراج الہدیٰ صدیقی، این اے 236 نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، این اے 237 عرفان اخلاص این اے 238 سے سیف الدین ایڈووکیٹ جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔

ضلع شرقی کے پی ایس97 سے محمد خالد صدیقی،پی ایس 98 سے حماد اللہ خان، پی ایس 99 سے محمد یونس بارائی، پی ایس 100 سے نعیم اختر، پی ایس 101 سے سید قطب احمد، پی ایس 102 سے محمد نجیب ایوبی، پی ایس 103 سے محمد یونس، پی ایس 104 سے محمد جنید مکاتی، پی ایس 105 سے نعمان صابر امیدوار ہیں۔

ضلع جنوبی

ضلع جنوبی این اے 239 سے فضل الرحمٰن، این اے 240 سے سید عبدر الرشید، این اے 241 سے نوید علی بیگ جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔

ضلع جنوبی کے پی ایس 106 سے جماعت اسلامی کے سید عبد الرشید، پی ایس 107 سے محمود عیسیٰ، پی ایس 108 سے عبرت، پی ایس 109 سے محمد ذکر محنتی، پی ایس 110 سے سفیان امیدوار ہیں۔

ضلع کیماڑی

ضلع کیماڑی کے حلقہ این اے 242 سے مولانا فضل احد، این اے 243 سے شیراز خان جدون امیدوار ہیں۔

ضلع کیماڑی کے پی ایس 111 سے جماعت اسلامی کے غلام مصطفیٰ، پی ایس 112 سے سید خلیق الرحمٰن، پی ایس 113 سے محمد ارشد قریشی، پی ایس 114 سے عبدا لرزاق خان، پی ایس 115 سے محمد طیب خان امیدوار ہیں۔

ضلع غربی

ضلع غربی کے حلقہ این اے 244 سے عرفان احمد، این اے 245 سے حاجی محمد اسحاق، این اے 246 سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن امیدوار ہیں۔

ضلع غربی کے پی ایس 116 سے جماعت اسلامی کے محمد ابو ضیاء پرویز، پی ایس 117 سے سید محمد رضوان شاہ، پی ایس 118 سے عبدالمجید، پی ایس 119 سے عبدالحنان خان، پی ایس 120 سے نذر محمد اور پی ایس 121 سے جماعت اسلامی کے مولانا مدثر انصاری امیدوار ہوں گے۔

ضلع وسطی

ضلع وسطی میں این اے 247 سے منعم ظفر، این اے 248 سے محمد بابر خان، این اے 249 سے مسلم پرویز، این اے 250 سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن امیدوار ہیں۔

ضلع وسطی میں پی ایس 129 سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، پی ایس 122 سے قاضی سید صدر الدین، پی ایس 123 سے محمد اکبر، پی ایس 124 سے محمد احمد، پی ایس 125 سے محمد فاروق نعمت اللہ، پی ایس 126 سے نصرت اللہ، پی ایس 127 سے محمد مسعود علی، پی ایس 128 سے سید وجیہ حسن اور پی ایس 130 سے جماعت اسلامی کے حارث علی خان امیدوار ہیں۔

Jamat e Islami

jamat e islami karachi

Election 2024

Election Jan 11 2024

National Assembly Candidates

Provincial Assembly Candidates