Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج خطے کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار، شرح سود میں کمی متوقع

شرح سود میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت بڑھ سکتی ہے، ایس اینڈ پی رپورٹ
شائع 11 جنوری 2024 10:34am

ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے ایشیائی ملکوں پر مشتمل مارکیٹ انٹیلیجنس رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خطے کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 کے چوتھی سہ ماہی میں 100 انڈیکس میں 35فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023کی آخری سہ ماہی میں مقامی پیداوار میں 2.13فیصد اضافہ ہوا۔

چین سے قرضے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کوششیں تیز

رپورٹ میں وفاقی ادارہ شماریات کے حوالے سے کہا گیا کہ معیشت توقع سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے2024 میں معیشت میں 2.5فیصد ترقی کی پیش گوئی کی ہے۔

حکومت کا 400 ارب روپے کے اسلامک بانڈز فروخت کرنے کا اعلان

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے اور معاشی اصلاحات سے فائدہ ہورہا ہے۔

ترسیلات زر میں پھر اضافہ شروع

ایس اینڈ پی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کو توانائی کمپنیوں اور بینکوں پر عائد شرائط سے فائدہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بنیادی شرح سود میں کمی کی توقع ہے، شرح سود میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت بڑھ سکتی ہے، جبکہ روپے کی قدر میں استحکام اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا اہم سبب ہے۔

IMF

Interest Rate

Pakistan Stock Exchange (PSX)

S&P report