Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وائرس کے ساتھ ماسک بھی واپس آگئے، پہننا لازمی

ہمیں سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی حفاظت کرنی ہے، وزیر صحت
شائع 11 جنوری 2024 10:21am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

اسپین میں فلو اورکووڈ انفیکشن کے پھیلاؤ کے سبب ملک بھر کے صحت کی دیکھ بھال کے مراکز میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۫۔

ہسپانوی وزیرصحت مونیکا گارسیا نے بدھ سے ملک بھر کے صحت کی دیکھ بھال کے مراکز میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے کیونکہ ملک کو فلو اور کووڈ انفیکشن کے عروج کا سامنا ہے۔

مونیگا گارسیا کا کہنا ہے کہ ، ’ہمیں سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی حفاظت کرنی ہے‘۔

وزارت صحت نے اسپتالوں اور ہیلتھ کیئر سینٹرز میں ماسک پہننے کا حکم دیتے ہوئے نجی کلینکس، فارمیسیز اور دیگر طبی سہولیات جیسے کہ ڈینٹسٹ دفاتر میں ماسک پہننے کی سفارش کی ہے۔

نیا کورونا ویریئنٹ امریکہ، چین اور برطانیہ سمیت 41 ممالک میں پھیل گیا

ملک کے تمام ائرپورٹس پر مسافروں کی کووڈ ٹیسٹنگ کا عمل شروع

ہسپانوی علاقوں میں گزشتہ ہفتے ہی مریضوں، زائرین اور اسپتالوں کے عملے کو ماسک پہننے کا حکم دیا جا چکا ہے۔ اسپین کی مرکزی حکومت نے پیر کے روز اس اقدام کو ملک بھر میں بڑھانے کی تجویز پیش کی ۔

اسپین ان آخری یورپی ممالک میں شامل تھا جنہوں نے کووڈ وبائی مرض کے بعد فیس ماسک پہننے کی شرط ختم کردی تھی ، لوگوں کو فروری 2023 تک پبلک ٹرانسپورٹ پر اور جولائی تک صحت کے مراکز اور فارمیسیز میں ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Face Mask

Spain

covid