Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے قانون کا سیکشن 232 چیلنج

پارلیمنٹ کو سادہ اکثریت کے ساتھ قانون سازی کا اختیار نہیں، درخواست
شائع 11 جنوری 2024 10:09am

نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے قانون کی سیکشن 232 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میاں شبیر اسماعیل نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو سادہ اکثریت کے ساتھ قانون سازی کا اختیار نہیں ہے، یہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے قانون کے سیکشن 232 میں آرٹیکل 62 ون ایف کی خلاف ورزی کی گئی ہے، پارلیمان ناہلی کو 5 سال نہیں کر سکتی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی سیکشن 232 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

disqualification

Lahore High Court

Five Years

Section 232