Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہو ناراض ہو کر کیوں گئی، سسر نے سمدھیوں کا پورا خاندان مار ڈالا

لکی مروت میں 11 افراد کے قتل کے مقدمے میں نئے انکشافات
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2024 04:52pm
ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب جائے وقوعہ پر موجود (تصویر: کے پی پولیس)
ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب جائے وقوعہ پر موجود (تصویر: کے پی پولیس)

خیبرختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پیش آئے سانحہ تختی خیل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

گزشتہ روز تختی خیل میں گھر سے خاندان کے 11 افراد کی لاشیں ملی تھیں، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے جنہیں نیند میں سر پر وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔

مقتولین عملدار اور تابعدار کے چچا عمر گل کی مدعیت میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق تمام قتل مقتول عملدار کے رشتہ دار مدر خان نے کئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آفس سے 4 ملازمین کی لاشیں برآمد

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزم مدر خان کی بہو ناراض ہو کر میکے رہ رہی تھی، جس کا قاتل کو رنج تھا۔

رپورٹ کے مطابق مدر خان رات گزارنے عملدار کے گھر مہمان بن کر آیا تھا، رات کو خوابیدہ حالت میں مدر خان نے اپنی بہو سمیت تمام رشتہ داروں کو قتل کیا۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے قاتل کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

Lakki Marwat

Takhti Khel

Family Murder