Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

’نام کیش کررہی ہیں‘، فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تلخ تجربہ بتادیا
شائع 11 جنوری 2024 09:33am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان اپنے برانڈ کے سبب سوشل میڈیا کا نیا موضوع بنی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں شادی کیلئے اس برانڈ سے شیروانی خریدنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسراعزاز ہاشمی نے صدف فواد خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنے سوشل میڈیا اکا ؤںٹ انسٹاگرام پراعزاز ہاشمی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں ’اس ایف کے‘ برانڈ سے موصول ہونے والی شیروانی اسی برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انفلوئنسر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ’میں نے اکتوبر میں ایک مشہور برانڈ سے اپنی بارات کے لئے شیروانی کا آرڈر دیا تھا۔ انہوں نے میری شادی سے 10 دن پہلے اسے 2 کلو گرام ٹی سی ایس باکس میں ایسے ہی بھیج دیا۔ ڈیزائن بھی میری آرڈر کی گئی شیروانی سے مختلف تھا۔ جب وہ اسے بنا رہے تھے تو میں نے انہیں دو بار بتایا کہ یہ وہ ڈیزائن نہیں ہے جس کا میں نے آرڈر کیا تھا لیکن پھر بھی انہوں نے اسے اسی طرح تیار کیا اور مجھے بھیج دیا‘۔

اعزاز ہاشمی نے کہا کہ ’فٹنگ اور سائزنگ ایسا لگ رہا تھا جیسے یہ میرے چھوٹے بھائی کا ہے (جو میرے پاس نہیں ہے)، یہ بڑے برانڈز اس طرح کا کام اکثر کرتے ہیں۔ وہ ایسے آرڈرز لیتے ہیں جو وہ پورا نہیں کر سکتے اور ان کا نااہل عملہ معاملات کو اور بھی خراب کر دیتا ہے‘۔

انہوں نے برانڈ کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ ’جب میں نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ان کی پالیسی نہیں ہے۔ ویسے مجھے لگتا ہے کہ صحیح شیروانی پہنچانا بھی ان کی پالیسی میں نہیں ہے۔ انہوں نے اسے واپس بھیجنے کے لئے بھی کہا تاکہ وہ اسے ٹھیک کرسکیں لیکن میں اس کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔ میں پہلے ہی ایک اور شیروانی کا آرڈر دے چکا ہوں، جو آدھی قیمت سے بھی کم اور معیار سے دگنی ہے۔ اگر وہ 2.5 ماہ میں صحیح کام نہیں کر سکے تو مجھے یقین نہیں ہے کہ وہ اسے 6 دن میں ٹھیک کر دیں گے۔ یہ معمولی یا کچھ بھی لگ سکتا ہے لیکن یہ میرا بڑا دن ہے اور میں بہترین نظر آنا چاہتا ہوں لہذا اس برانڈ نے یقینی طور پر مجھے اور میرے خاندان کو ناراض کیا‘۔

اعزاز ہاشمی کی اس ویڈیو پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ایس ایف کے برائیڈلز کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ کہ ’مجھے لگتا تھا کہ میرے ساتھ اسکیم ہوا ہی، لیکن آپ کے ساتھ تو مجھ سے بھی برا ہوا‘۔

ایک صارف اس برانڈ سے خاصا ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے اس برانڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ صدف فواد کا نام کیش کر رہی ہیں۔

ایک صارف نے ایک اور برانڈ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے تجربے پر روشنی ڈالی۔

Fawad Khan

Instagram

Wedding

fashion

lifestyle

شخصیات

social media influencer

Social media trolling

Brand

Sadaf Fawad Khan

Sherwani