Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے قومی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا

بلدیہ ٹاؤن میں ن لیگ سے ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی، مصطفیٰ کمال امیدوار ہوں گے، ترجمان ایم کیو ایم
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2024 08:13pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے اپنے امیدواران کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ سینئیر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار دو حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ایم کیو ایم نے ملیر کی تین اور ضلع جنوبی کی ایک نشست پر اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا۔

ایم کیو ایم نے کراچی کی قومی اسمبلی کی 22 نشستوں میں سے 18 پر امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان متحدہ قومی موومنٹ کے مطابق حتمی امیدواران کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ضلع کورنگی کے حلقہ این اے 232 سے آسیہ اسحاق، حلقہ این اے 233 سے جاوید حنیف، ابو بکر حلقہ این اے 234 اور اقبال محسود حلقہ این اے 235 سے ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

ضلع شرقی میں حلقہ این اے 236 پر حسان صابر، حلقہ این اے 237 پر رؤف صدیقی، حلقہ این اے 238 پر صادق افتخار، حلقہ این اے 240 پر ارشد وہرہ متحدہ پاکستان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

ضلع جنوبی کے حلقہ این اے 241 سے فاروق ستار، حلقہ این اے 242 سے مصطفیٰ کمال، این اے 243 ڈسٹرکٹ کیماڑی سے ہمایوں عثمان، حلقہ این اے 244 سے فاروق ستار، این اے 245 سے حفیظ الدین جبکہ حلقہ این اے 246 سے امین الحق اور حلقہ این اے 247 سے مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی حلقہ این اے 248، حلقہ این اے 249 سے احمد سلیم صدیقی، این اے 250 سے فرحان چشتی ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں تاحال مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ہے اور اس حلقے میں ایم کیو ایم کے امیدوار مصطفیٰ کمال ہیں۔

ایم کیو ایم نے ملیر سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں حلقہ این اے 229، 230 اور 231 پر اپنے امیدواروں تاحال کھڑے نہیں کیے جبکہ ضلع جنوبی لیاری کی نشست این اے 239 پر بھی ایم کیو ایم نے اپنا امیدوار نہیں کھڑا کیا۔

ایم کیو ایم کے پنجاب کی قومی و صوبائی اسمبلی سے نامزد امیدواروں کی فہرست

دوسری جانب ایم کیو ایم نے پنجاب کی قومی وصوبائی اسمبلی سےاپنے نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔

قومی اسمبلی کے 27 اور پنجاب اسمبلی کے 19 حلقوں سے امیدواروں کو ٹکٹ دے دیے گئے۔

زاہد ملک کے مطابق ایم کیو ایم نے پڑھے لکھے متوسط طبقے کے اہل لوگوں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے جبکہ ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس میں باضابطہ تقریب میں پارٹی امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کیے گئے۔

این اے 185 اور پی پی291 ڈی جی خان سے شیخ اظہار کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

پی پی 288 ڈی جی خان سے انتظار علی، پی پی 289 ڈی جی خان سے مان اشفاق کا ٹکٹ کنفرم ہوگیا۔

این اے 149 ملتان سے محمد راشد مراد، این اے 177 مظفرگڑھ سے فضل الرحمان اور پی پی 194 پاکپتن سے محمد افضل نجمی کو ٹکٹ جاری ہوئے۔

MQM Pakistan

Election 2024

Election Jan 11 2024