Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں شدید ترین سردی، درجہ حرارت ’سنگل ڈیجٹ‘ پر آگیا

رواں موس سرما کی سرد ترین رات اور صبح
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2024 08:35am

کراچی میں گزشتہ رات رواں ماہ کی سرد ترین رات رہی اور سائبیرین ہواؤں کے باعث پارہ مزید کم ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد گزشتہ رات شہر میں موسم سرما کی رواں ماہ کی سرد ترین رات رہی۔

گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو رواں ماہ جنوری کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔

جبکہ آج صبح درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج دن میں کراچی کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ رات میں یہی درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جائے گا۔

رواں موسم سرما کا کم سے کم درجہ حرارت دسمبر میں 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں رواں ہفتے درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں رواں ہفتے درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

گزشتہ روز اسکردو میں منفی 9، کالام منفی 7، قلات اور گوپس منفی 6، سری نگر اور گلگت منفی 5، استور منفی 4، کوئٹہ، چترال، دیر اور راولاکوٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Cold Weather

karachi weather

Winter Season

Cold winds

Karachi temprature