کراچی سے ن لیگی امیدوار ایم کیوایم سے اتحاد پر ناراض، سیٹ ایڈجسمنٹ کی مخالفت
کراچی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) سے اتحاد پر ناراض ہوگئے۔
مسلم لیگ ہاؤس میں (ن) لیگ کے 29 امیدواروں کا اجلاس ہوا، جس میں امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) کے ایم کیوایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کی مخالفت کردی۔
مسلم لیگ (ن) کے امیداروں کا مؤقف ہے کہ ایم کیوایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا۔
ن لیگی امیدواروں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی قیادت اپنےامیدواروں کوٹکٹ جاری کرے، کراچی کے مضافات میں ایم کیوایم کا ووٹ بینک نہیں، ملیر اور ویسٹ میں مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک ہے۔
لیگی امیدواروں نے کہا کہ صوبائی قیادت مرکزی قیادت کو حقاٸق سے آگاہ نہیں کررہی، ٹکٹ جاری نہ کیا تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑسکتے ہیں، ایم کیوایم نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچایا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران سیاسی اور معاشی مشکلات کے حل سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال ہم سب کی توجہ کی متقاضی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے سب سے پہلے پاکستان پرعمل کرنے کی درخواست ہے، اختلافات کو پش پشت ڈال کر ملکی بہتری کے لئے کام کرنا ضروری ہے۔
Comments are closed on this story.