Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان : تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 2 لاشیں نکال لی گئیں

کشتی حادثے کے بعد 30 افراد کو بچا لیا گیا
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2024 09:13pm
فوٹو ۔۔۔ روئٹرز
فوٹو ۔۔۔ روئٹرز

یونان کے جزیرے لیسبوس کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 30 تارکین وطن کو بچا لیا گیا جبکہ چار افراد لاپتا ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق واقعہ لیسبوس جزیرے پر ایک پتھریلے کنارے کے قریب پیش آیا۔جن افراد کی لاشیں نکالی گئیں ان میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔

کوسٹ گارڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تارکین وطن کا کہنا ہے کشتی میں 36 افراد سوار تھے اور کچھ نے سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

تارکین وطن کراچی سے لیبیا کیسے پہنچے؟

یونان کشتی حادثہ، لیبیا میں بیٹھ کر پاکستان میں نیٹ ورک چلانے کا انکشاف

عہدیدار کا کہنا تھا کہ خیال کیا جارہا ہے کہ تارکین وطن بحیرہ ایجین میں تیز ہواؤں کے دوران ایک کشتی پر جزیرے کے قریب پہنچے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔

Greece boat accident

Immigration

Yemeni Houthi Boats Sink