Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی اور گیس کے ہیٹر استعمال کرنے والے یہ احتیاط ضرور کریں

بڑے نقصان سے بچنے کیلئے چند ضروری کام کرلینے چاہئیں
شائع 10 جنوری 2024 07:39pm
فوٹو ۔۔گیس ہیٹر / iStock
فوٹو ۔۔گیس ہیٹر / iStock

موسم سرما میں ٹھنڈ سے بچنے کیلئے بجلی اور گیس کے ہیٹر کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ ہیٹر استعمال کرتے وقت چند حفاظتی اقدامات کرلیے جائیں تو کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنا ممکن ہوجاتا ہے۔

ملک میں کہیں بارش اور کہیں برفباری کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔ ہر خاندان اپنی استعداد کار کے مطابق سردی سے نمٹنے کیلئے مختلف اقدامات کرتا ہے۔

کئی گھرانوں میں بجلی اور گیس کے ہیٹر بھی استعمال کیے جاتے ہیں اور بعض اوقات ذرا سی بے احتیاطی قیمتی جانی اور مالی نقصان کا باعث بن جاتی ہیں، جب کہ دوسری طرف اگر تھوڑی سی احتیاطی تدابیر اپنا لی جائیں تو اس سے فائدہ ہوتا ہے۔

حفاظتی اقدامات

ہیٹر استعمال کرنے والے افراد اگر احتیاط نہ کریں تو آتشزدگی کا خطرہ رہتا ہے۔ اس لئے بڑے نقصان سے بچنے کیلئے چند ضروری کام کرلینے چاہئیں۔

  • الیکٹریکل سیفٹی فرسٹ کے فائر فائٹرز اور سیفٹی منیجرز کے مطابق جب بھی ہیٹر استعمال کیا جائے اسے ہموار سطح پر رکھا جانا چاہیے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ ناہموار جگہ پر رکھنے سے ہیٹر کسی کے اوپر نہ گرجائے۔

  • ہیٹر کے استعمال کیلئے ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی آتش گیر مادے یا چیز سے کم از کم 3 فٹ کے فاصلے پر رکھیں، جتنا فاصلہ ہوگا اتنا ہی اچھا ہے۔

  • ہیٹر کو طویل عرصے تک یا رات بھر کے لیے جلا کر نہیں چھوڑنا چاہیے۔

  • ہیٹر کو کمرے میں لگے پردوں، کپڑوں اور کمبل وغیرہ سے دور ہونا چاہیے۔ کپڑے دھونے کے بعد انھیں خشک کرنے کیلئے بھی ہیٹر کا استعمال ہر گز نہ کیا جائے۔

  • ماہرین نے ہیٹر کو ایکسٹینشن لیڈز میں لگا کر چلانے کے حوالے سے بھی متنبہ کیا ہے کیونکہ اس سے آگ لگ سکتی ہے۔

  • گیس ہیٹر کا استعمال کاربن مونو آکسائیڈ جیسی زہریلی گیس کے اخراج کا خطرہ بڑھاتا ہے اس لیے اسے بھی زیادہ دیر تک استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

snowfall

Cold Wave

Gas Heater