Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

وزارتِ مذہبی امور نے فراڈ میں ملوث کمپنی کیخلاف ایکشن لے لیا
شائع 10 جنوری 2024 06:19pm

وزارتِ مذہبی امور نے حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے فراڈ میں ملوث کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

وزارت مذہبی امور نے ایک شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے فراڈ کرنے والی کمپنی ’‘ ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ’’ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

وقاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مذکورہ کمپنی کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

وزارت نے واضح کیا کہ کسی تکافل کمپنی کو حج و عمرہ کی بکنگ کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

عوام الناس ففتھ پلر تکافل جیسی کمپنیوں سے آگاہ رہیں اور حج، عمرہ کی بکنگ سے قبل کمپنی کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر ضرور چیک کریں۔

اسلام آباد

Hajj

Hajj 2024

POLICY HAJJ

ministry of religious affair

Illegal booking