Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپیہ ایک بار پھر ڈالر پر حاوی، امریکی کرنسی کی قدر کم ہوگئی

انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.12 روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک
شائع 10 جنوری 2024 05:11pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی آئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.12 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

انٹربینک میں منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.22 روپے پر بند ہوا۔

اس سے قبل پیر کو بھی انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر 281 روپے 28 پیسے پر آگیا تھا۔

bullion rates

dollar vs rupee

US Dollars

Pakistan Stock Exchange (PSX)