Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابی مہم کے دوران تحفے میں ملا ’سرف‘ کھانے والے اسپتال پہنچ گئے

تحائف کے پیکٹ میں '3 نمبر' کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی تھی
شائع 10 جنوری 2024 03:39pm

تائیوان کے صدارتی انتخاب میں انتخابی مہم کے دوران تقسیم کیے گئے ’تحائف‘ نے کھانے والوں کو اسپتال پہنچا دیا۔

سینٹرل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان تحائف میں مائع کپڑے دھونے والے ڈٹرجنٹ کے رنگین ٹھوس ٹکڑے کھانے والے کم از کم 3 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں سے ایک نے بتایا کہ اسے لگا یہ پوڈ کینڈی ہیں۔

پوڈز جزوی طور پر واضح پیکیجنگ میں تھے جن پرنیشنلسٹ پارٹی کے امیدوار ہو یو-ای اور ان کے انتخابی ساتھی کی تصاویر تھیں۔ بیگ پر درج تھا، ’ نمبر 3 کو ووٹ دیں۔

اس مہم کے تحت تقریباً 460،000 پوڈز دیے گئے تھے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وسطی تائیوان میں دفتر کے سربراہ ہنگ جنگ چانگ نے اس واقعے پر معافی مانگی ہے۔

ہنگ نے ایس ای ٹی آئی نیوز پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں کہا، “گھر گھر دوروں کی اگلی لہر میں ہم اس طرح کا انتخابی مواد تقسیم نہیں کریں گے۔ ہم نچلی سطح کی تنظیموں کے ذریعے گاؤں والوں پر بھی زور دیں گے کہ یہ کپڑے دھونے کی گیندیں ہیں، کینڈی نہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے والوں میں ایک 80 سالہ شخص اور ایک 86 سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔

ہفتہ 13 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں ہو یو - ای کا مقابلہ حکمراں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے ولیم لائی اور تائیوان پیپلز پارٹی کے کو وین جے سے ہے۔

بیجنگ اور واشنگٹن دونوں میں ووٹنگ پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ چین تائیوان کو اپنے علاقے کا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ امریکا کسی بھی حملے کے خلاف دفاع کے لیے خود مختار جزیرے کو ہتھیار فروخت کرتا ہے۔

Taiwan

Election Campaign

laundry detergent

SURF