Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نمونیا کیسز میں ہوشربا اضافہ، بچوں کو 7 روز کی چھٹیاں مل گئیں

پنجاب میں یکم جنوری سے 36 بچے نمونیا سے جاں بحق
شائع 10 جنوری 2024 03:31pm

بچوں میں نمونیا کے کیسز میں ہوشربا اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پلے گروپ سے پہلی کلاس کے بچوں کے لئے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب میں یکم جنوری سے 36 بچے نمونیا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

چلڈرن ہسپتال میں 10 میں سے 8 بچے نمونیا کے مریض ہیں۔

پنجاب بھر کے اسکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ بچے ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھ دھوئیں، گرم کپڑوں کا بھی استعمال کیا جائے۔

مزہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافہ کے ساتھ وائرل نمونیا خصوصاً بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے۔

punjab

Pneumonia

School Vacation