Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

امارات ائرلائنز کی صرف مان بیٹی کے لیے پراز

دونوں نے اپنا سفرکیسے یادگار بنایا؟ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2024 04:47pm

امارات ائرلائنز کی اکانومی کلاس میں سوار دو خواتین نے اپنے اس سفر کو ایسا یادگار بنایا کہ سوشل میڈیا پر دونوں کے چرچے ہوگئے.

دلچسپ واقعہ مشرقی افریقہ کے جزیرے سیشیلزسے سوئٹزرلینڈ جانے والی پرواز میں پیش آیا جب دونوں خواتین کو اس وقت خاصی حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے علم میں آیا کہ اکانومی کلاس مین اُن کے علاوہ کسی اور مسافر کو کوئی وجود نہں ہے۔

دونوں نے ’خالی جہاز‘ کے اس سفر کو یادگار بنانے کی ٹھان لی۔ یہ بتاتے چلیں کہ دونوں آپس میں ماں بیٹی ہیں۔

برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کے مطابق 59 سالہ کِمی شیڈل اوراُن کی 25 سالہ زوئی ڈوئل کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لیے سوئٹزرلینڈ جا رہی تھیں.

دونوں نے سفر یادگار بناتے ہوئے ائرلائنز کی میزبانوں جیسا اسکارف پہنا اور بیٹی اس دوران رقص بھی کرتی نظر آئی۔ اس سفرکی ایک ویڈیو ٹِک ٹاک پر بھی شیئر کی گئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

@zndoyle

merry Christmas from the only ladies flying emirates today🎄❤️🎅 #fyp #christmas #traveltiktok

♬ TYSM FOR USING MY SOUND - i love cats

زوئی کے مطابق انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ جہاز میں بس وہی دونوں ہوںگی۔ انہوں نے بتایاکہ شاید 4 مسافر اور موجود تھے لیکن وہ فرسٹ کلاس میں موجود تھے اور اکانومی کلاس سے بالکل علیحدہ تھے۔

اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ سیزن سیشیلز میں بارشوں کا ہوتا ہے اور مسافروں کی تعداد غالباً کرسمس کی چھٹیوں کے باعث بھی کم تھی۔

ویڈیوز بنانے والی ماں بیٹی کو ’جہاز کی سیر‘ کی اجازت تو دی گئی لیکن انہیں فرسٹ کلاس میں جانے نہیں دیا گیا۔

دونوں ماں بیٹی نے اپنے اس سفر کو انتہائی پُرلطف اور یادگار قراردیا ہے۔

اس سے قبل جنوری 2022 میں بھی لندن سے فلوریڈا جانے والی پرواز میں ایک برطانوی طالبعلم نے اکیلے سفرکیا تھا۔

Emirates Airline

only 2 passengers