Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا نے ورک پرمٹ کیلئے شرائط کا اعلان کردیا

اہل ترین افراد کی خدمات حاصل کرنے کیلئے کینیڈین حکومت نے حال ہی میں ویزا کے قواعد و ضوابط نرم کیے ہیں
شائع 10 جنوری 2024 02:43pm

ویزا حاصل کرنے کی اہلیت کے حامل افراد کو چند اضافی شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی

جو لوگ کینیڈین حکومت کی طے کردہ شرائط کے تحت ویزا کے حصول کی اہلیت کے حامل ہیں انہیں کئی معاملات میں حکومت کو مطمئن کرنا پڑے گا۔ ویزا کے خواہش مند افراد کو ثابت کرنا ہوگا کہ کام کا اجازت نامہ غیر موثر ہو جانے پر وہ واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ ان کے پاس اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیے کافی مالیاتی وسائل ہیں اور یہ کہ ان تمام افراد کی وطن واپسی کا انتظام بھی ان کے لیے مشکل نہیں۔

کرمنل ریکارڈ یا جسمانی حالت کی بنیاد پر بھی کینیڈا میں داخل ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔

ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو بتانا ہوگا کہ وہ کسی ایسے آجر کے لیے کام کرنے پر آمادہ ہیں جو مطلوب اہلیت کا حامل ہو۔

ویزا کے حصول کے لیے درخواست دینے والے فرد کو وہ تمام دستاویزات پیش کرنا ہوں گی جو اس سے طلب کی جائیں۔

کینیڈا میں مختلف اقسام کے ورک پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ بعض ورک پرمٹس کے حصول کے لیے کسی کینیڈین کاروباری ادارے کی طرف سے کام کی پیشکش کا ہونا لازم ہے۔

دوسرے بہت سے ورک پرمٹس کے لیے آجر کو لیبر مارکیٹ امپیکٹ اسیسمنٹ مکمل کرنا ناگزیر ہوتا ہے۔

بعض ورک پرمٹ تعلیم، ملازمت، بیوی یا شوہر کی طرف سے اسپانسرشپ یا کسی اور لنک کی بنیاد پر جاری کیے جاتے ہیں۔

canada

work permit

VISA REGULATIONS

BASIC CONDITIONS OF ELIGIBILITY