Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آدھا ٹماٹر آپ کی جلد کو ہزاروں روپے والی چمک دے سکتا ہے

ٹماٹر میں موجود اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات جلد کیلئے بہترین ہیں
شائع 10 جنوری 2024 02:32pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پکوانوں اور سلاد میں استعمال ہونے والا ٹماٹر چہرے کی جلد کیلئے بھی کئی طرح سے مفید ہے۔ یہ جلد کے مہاسوں کا بہترین علاج ہے۔

ٹماٹر میں موجود اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات اسے ایک بہترین آپشن بناتی ہیں۔ یہ چہرے کی جلد پر اپنا جادوئی اثر چھوڑتا ہے۔

کم از کم ہفتے میں ایک بار ٹماٹر کو اپنی اسکن کیئر کے معمول میں شامل کرنا مہاسوں کو نہ صرف دور کرتا ہے بلکہ جلد کو تازگی بھی بخشتا ہے۔

جلد پر موجود مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ایک تازہ سرخ ٹماٹر کے گودے کو چہرے پرایک گھنٹے کیلئے لگائیں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

ٹماٹر کو دہی کے ساتھ ملا کر ماسک کی صورت میں بھی چہرے پر لگایا جاسکتا ہے۔

اس کیلئے آدھے ٹماٹر کو کاٹ کر اس کا گودا دو چمچ دہی میں اچھی طرح ملائیں، 20 منٹ تک لگانے کے بعد اسے نیم گرم پانی سے دھولیں۔

Face Mask

Women

lifestyle

Beauty Tips

skincare

Tomato

routine

Acne

healthy skin

beauty care

Skin

Glowing Skin