Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس جاوید اقبال سمیت لاپتہ افراد کمیشن کو توسیع مل گئی

ماضی میں کمیشن کی مدت میں چھ سے تین سال تک کی توسیع کی جاتی تھی
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2024 03:55pm

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر نگران حکومت بھی مہربان ہے، وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں تاحکم ثانی توسیع کردی۔

کمیشن کی مدت میں توسیع کا گزٹ نوٹیفکیشن چار دسمبر 2023 کو جاری کیا گیا، ماضی میں کمیشن کی مدت میں چھ سے تین سال تک کی توسیع کی جاتی تھی۔

گزشتہ روز انکشاف ہوا تھا کہ لاپتہ افراد کمیشن میں مجموعی طور پر 35 افسران و ملازمین تعینات ہیں، جن کی ماہانہ تنخواہیں 15 لاکھ سے زائد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال 6 لاکھ 74 ہزار اور ممبر ضیاء پرویز 8 لاکھ 29 ہزار ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں۔

کمیشن ارکان جسٹس (ر) امان اللہ خان 11 لاکھ 39 ہزار اور شریف ورک 2 لاکھ 63 ہزار ماہانہ وصول کرتے ہیں۔

لاپتہ افراد کمیشن کا قیام 2011 میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوا تھا۔

Missing Persons Commission