Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین سے قرضے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کوششیں تیز

پاکستان چین سے 60 کروڑ ڈالرکے رعایتی قرضے کا خواہاں
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2024 10:29pm

حکومت نے چین سے قرض ملنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان چین سے 60 کروڑ ڈالرکے رعایتی قرضے کا خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی بینکوں کی زیرِ التوا ادائیگیوں کی اقساط پر شرائط عائد ہیں جبکہ وزارت خزانہ 60 کروڑ ڈالر کا قرضہ غیر مشروط چاہتی ہے۔

روپیہ ایک بار پھر ڈالر پر حاوی، امریکی کرنسی کی قدر کم ہوگئی

چینی بینک نے پاکستان کیلئے قرض آئی پی پیز واجبات ادائیگی سے مشروط کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان جولائی سے قرض کیلئے مشاورت میں مصروف ہے، زیرالتوا منظوریوں کے ساتھ مالیاتی انتظام کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔

Ministry of Finance

Loan From Chinese Bank