Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو بڑا ریلیف فراہم کردیا

کابینہ نے فنڈر جاری کرنے کی منظوری دے دی
شائع 10 جنوری 2024 10:42am

وفاقی حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو بڑا ریلیف فراہم کردیا ہے۔

پاکستان کی اولمپک کوالیفاٸرز اور فاٸیو ساٸیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 62 ملین روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں قومی ٹیم کی میگا ایونٹس میں شرکت کا معاملہ اٹھایا تھا، جس پر کابینہ نے فنڈر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

اولمپک گیمز کوالیفاٸرز 15 سے 21 جنوری تک عمان میں کھیلا جاٸے گا، جبکہ فاٸیو ساٸیڈ ہاکی ورلڈ کپ 28 سے 31 جنوری تک عمان میں ہوگا۔

Oman

Pakistan Hockey Team

Funds Released

Five Side Hockey World Cup

Olympic Qualifiers