Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہانیہ عامر ہمیں بےوقوف بنا رہی ہیں‘

اداکارہ کے 'مسٹری مین' کی حقیقت کھلتے ہی نیا موضوع چھڑگیا
شائع 10 جنوری 2024 09:44am
تصویر: ہانیہ عامر/انسٹاگرام
تصویر: ہانیہ عامر/انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامرکے ’مسٹری مین‘ کی تفصیلات سامنے آتے ہی اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی چند تصاویر اور حیران کُن ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کے ساتھ ایک شخص موجود تھا جس کا چہرہ واضح نہیں تھا۔

ہانیہ کی ان تصاویر نے صارفین پریہ تاثر چھوڑا تھا کہ اداکارہ کو ان کے خوابوں کا شہزادہ مل گیا ہے۔

تاہم اس کے بعد انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے مزید تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن کے چھوٹے بھائی حیدر مستحسن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جیسے کوئی فلک تو کھلی جائے، ہر سانس کیوں یہ ترسائے، پھول ساون تجھ سے شرمائیں‘۔

ہانیہ عامر کے حیدر مستحسن کے ساتھ یہ مناظر دراصل ان کے گانے کی شوٹنگ کے ہیں۔

حقیقت سامنے آنے پر صارفین ہانیہ کے اس سنسی خیز پوسٹ سے خاصا ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں اپنے تبصروں میں ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہانیہ توجہ حاصل کرنے کیلئے یہ سب کرتی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ ایک گانا ہے اور مجھے یہ یقین ہے کہ یہ ہمیں بے وقوف بنا رہی ہے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہانیہ کو ’ریچ‘ چاہئے تھی۔

ایک صارف نے تو ان کے اس عمل کو ’مارکیٹنگ‘ کہہ ڈالا۔

ایک صارف ہانیہ کے اس طرح میوز پروموٹ کرنے سے خاصا ناخوش ہیں۔

ایک صارف کے مطابق ہانیہ توجہ کیلئے یہ سب کرتی ہیں۔

singer

Instagram

Hania Aamir

Pakistani Actress

Song

lifestyle

شخصیات

showbiz celebrities

music video

Social media trolling

Haider Mustehsan