کراچی کی سڑکوں پر آج سے 30 نئی بسیں دوڑیں گی
کراچی کے شہریوں کے لیے پیپلز بس سروس کے بیڑے میں مزید 30 نئی بسیں شامل کردی گئیں۔ نئی بسوں کا افتتاح نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں میئرکراچی مرتضی وہاب،وزیر اطلاعات احمد شاہ اور صوبائی وزیرداخلہ حارث نواز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی موجودگی کافائدہ اٹھاتےہوئے گزارشات کرناچاہوں گا۔ ریڈ لائن کےحوالےسےشہریوں کومشکلات کاسامناہے وزیراعظم سےگزارش ہے کہ ریڈلائن منصوبےکوجلد مکمل کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے وفاق سےبات کریں۔
اس سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے آفیشل ایکس ہینڈل پراپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے موجودہ بیڑے میں 30 ہائبرڈ ڈیزل بسیں شامل کی جائیں گی۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق شہر میں 50 الیکٹرک بسیں بھی آپریشنل کی جائیں گی۔
ایکس پر شہر قائد کے باسیوں کو یہ خوشخبری سنانے والے مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
Comments are closed on this story.