Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان نے بیساکھی کے سہارے چلنے کی وجہ بتا دی

بالی ووڈ لیجنڈ پروین بابی کو خراج تحسین
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2024 08:37am

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے پاؤں پر لگی چوٹ کی تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

حال ہی میں ماہرہ خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی تھی جس میں انہیں بیساکھی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ نے اس متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں جس کے باعث ان کے مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے تھے اس کے بعد حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے وہیل چیئر پر بیٹھ کر ’جدہ فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کر رہی ہیں۔

اس حوالےسے بالآخر لب کشائی کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ ’ان کی سیدھی ٹانگ میں تین فریکچر آئے ہیں‘۔

دراصل حال ہی میں ماہرہ خان نے کلاتھنگ برانڈ ’میوز لکس‘ کے لیے ایک فوٹوشوٹ کروایا جس میں انہوں نے بھارتی لیجنڈری اداکارہ پروین بابی کا لُک اپناتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ماہرہ خان نے جس فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، اس میں انہوں نے 1980 کی مقبول بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ پروین بابی کا روپ دھارا اور اس دور جیسے بھڑکیلے کپڑے پہنے۔

اداکارہ نے اس اسٹوری میں لکھا کہ ’ یہ ایک بے حد مشکل شوٹ تھا کیونکہ یہ میری سیدھی ٹانگ میں تین فریکچرز ہونے کے بعد پہلا شوٹ تھا’۔

انہوں نے تحریر کیا کہ ’میں زیادہ ہل نہیں پارہی تھی جس کے سبب مجھے بہت غصہ بھی آرہا تھا، لیکن ٹیم بہت اچھی تھی اور انہوں نے میرا خیال رکھا‘۔

اداکارہ نے فوٹوشوٹ کا پروین بابی کے نام کیا اور ان کی تعریفیں بھی کیں اور بتایا کہ انہوں نے پہلی بار پروین بابی کا ایک میگزین کوور دیکھا تھا۔

mahira khan

Perveen Boby