Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

موسمی فلو کے کیسز بڑھنے کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نےایڈوائزری جاری کر دی

ملک بھر میں قبل از وقت احتیاطی تدابیر اٹھانے اور متحرک رہنے کی ضرورت پر زور
شائع 09 جنوری 2024 06:13pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

قومی ادارہ صحت نے موسمی فلو (انفلوئنزا) سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے ۔ یہ ایڈوائزری موسمی فلو کی پیشگی روک تھام کےلئے صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق موسم سرما میں ملک کے مختلف حصوں میں موسمی فلو کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ جس کے پیش نظر ملک بھر میں قبل از وقت احتیاطی تدابیر اٹھانے اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق موسمی فلو ایک قابل علاج بیماری ہے۔ اس بیماری کا وائرس کھلی فضا میں کھانسنے یا چھینکنے سے پھیلتا ہے۔

اس کے علاوہ وائرس مریض کے ہاتھوں کے ذریعے اردگرد کی جگہوں پر پھیل جاتا ہے اور جب کوئی صحت مند شخص وہاں سانس لیتا ہے یا متاثرہ چیزوں کو چھوتا ہے تو یہ وائرس اس تک منتقل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

سرما میں موسمی نزلہ زکام کا علاج گھر پر ہی کریں

جے این 1 کا پھیلاؤ ، کورونا کی یہ نئی ’پراسرار قسم‘ کیا ہے؟

عام طور پر بزرگ ، پانچ سال سے کم عمر بچے، حاملہ خواتین، قوت مدافعت کی کمی اور دائمی بیماریوں کے شکار کینسر، ذیابیطس، دل یا سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا افراد کو اس بیماری سے جلد متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔