Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہانگیر ترین کا این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

جہانگیر ترین اور ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ لودھراں میں مدمقابل ہوں گے
شائع 09 جنوری 2024 05:59pm

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لودھراں میں مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکی۔

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ لودھراں میں مدمقابل ہوں گے۔

ن لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملتان میں جہانگیر ترین کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی تاہم جہانگیر ترین نے ن لیگ کو اپنا حلقہ لودھراں اوپن نہ چھوڑنے کا پیغام بھجوا دیا۔

مزید پڑھیں

جہانگیر ترین کا ملتان سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

آئی پی پی کا کونسا رہنما کہاں سے الیکشن لڑے گا، تفصیلات سامنے آگئیں

lahore

Jahangir Tareen

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

Election 2024

Election Jan 9 2024