Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی

سبسڈی گرانٹ ایگریمنٹ اور انفراسٹرکچر پراجیکٹ کیلئے وزارت خزانہ کی سمری بھی منظور
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2024 10:38pm

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی بی کے لیے 25 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی جبکہ سبسڈی گرانٹ ایگریمنٹ اور انفراسٹرکچر پراجیکٹ کے لیے وزارت خزانہ کی سمری بھی منظور ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق درآمدی یوریا کی فروخت کے طریقہ کار سے متعلق سمری مشروط طور پر منظور کر لی گئی، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کے لیے 3 ارب 56 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :

چینی بینک نے پاکستان کیلئے قرض آئی پی پیز واجبات ادائیگی سے مشروط کردیا

یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس 2027 تک بڑھا دیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے لیے بھی 10 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

ECC

اسلام آباد

Economic Coordination Committee

Shamshad Akhtar

Dr Shamshad Akhtar