Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کسی تقریب میں شرکت سے قبل اس ماسک سے چہرہ چمکائیں

کسی بھی تقریب میں جانے سے پہلے خواتین کیلئے لازمی ہے کہ وہ اپنی اسکن کیئر کریں
شائع 09 جنوری 2024 04:03pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

جس طرح کھانے میں نمک کی اہمیت سے انکارممکن نہیں تو ویسے ہی کسی تقریب میں خواتین کا بنا میک اپ شرکت کرنا بھی ممکن نہیں۔

لیکن میک اپ صرف اسی صورت میں خواتین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے جب چہرے کی جلد بے داغ اور چمکدار ہوگی۔

کسی بھی تقریب میں جانے سے پہلے خواتین کیلئے لازمی ہے کہ وہ اپنی جلد کی دیکھ بھال کریں۔

میک اپ سے قبل گھریلو فیس ماسک کی مدد سے بھی اسکن کیئر کی جاسکتی ہے۔

موسم سرما سے ہونے والی خشکی کو خواتین شہد اور ہلدی سے بنے فیس پیک کی مدد سے کم کرسکتی ہیں اور چہرے کی جلد کو نکھار بھی سکتی ہیں۔

اس کیلئے1 چمچ شہد میں1 چٹکی ہلدی اور دو لیموں کے قطرے شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد یہ فیس ماسک اپنے چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ لگا رہنے دیں۔

ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ شہد اور ہلدی میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد کو نہ صرف نکھاریں گی بلکہ لیموں جلد کو تازگی بھی بحشے گا۔

Face Mask

Women

lifestyle

Makeup

Beauty Hacks

Beauty Tips

Lemon

healthy skin

beauty care

Skin

turmeric and honey