Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک-سعودیہ دفاعی تعاون اور اس کی رفتار بڑھانے کیلئے مزید راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
شائع 09 جنوری 2024 03:18pm

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکا نے باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں دونوں ممالک میں فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لیے دفاعی اور صنعتی تعاون کی ضرورت پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ فورم نے دفاعی تعاون اور اس کی رفتار بڑھانے کے لیے مزید راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ISPR

Pakistan Saudi Arabia Defense Coordination