Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیار رہیں، کراچی میں سردی کی شدت مزید بڑھے گی

محکمہ موسمیات نے کراچی کی ٹھنڈ میں مزید اضافے کی نوید سنا دی
شائع 09 جنوری 2024 03:01pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی نوید سنا دی ۔

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ شہر قائد میں بھی پارہ ابھی اور نیچے گرے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سائبیرین ہواؤں کی رفتار میں اضافے سے سردی کی شدت مزید ڑھ سکتی ہے، خشک موسم کے ساتھ سرد رات اور کبھی کبھارتیز ہواؤں سے مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 0 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

بدھ 10جنوری سے کراچی کا موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گری جبکہ زیادہ سےزیادہ 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب67 فیصد ہے اورشمال مشرق سے ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں۔

دوسری جانب کراچی کا فضائی معیار بھی بدستور خراب ہے، ائرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔

karachi

Met Office

Winters