Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی کی نامزد امیدواروں کےعلاوہ باقی پی پی امیدواروں کو دستبرداری کی ہدایت

پارٹی نے جن کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے ان کو ہی ٹکٹ جاری ہوں گے، نثار کھوڑو
شائع 09 جنوری 2024 01:39pm

پیپلز پارٹی نے نامزد امیدواروں کے علاوہ اپنے دیگر تمام امیدواروں کو کاغذات سے دستبردار ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

پیپلز ارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام لوگ نامزد امیدواروں کے حق میں فوری دستبردار ہوجائیں اور امیدواروں کے حق میں دستبرداری رسید صوبائی سیکریٹری کو ارسال کی جائے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پارٹی نے جن کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے ان کو ہی ٹکٹ جاری ہوں گے۔

این اے 71 سے ‏عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی منظور

انہوں نے کہا کہ سب کاغذات سے دستبردار ہونے کے پارٹی فیصلے پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 8 فروری کو ملک بھر میں سپرائز دے گی، انتخابات کے انعقاد کے لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ پتھر پر لکیر ہے۔

Pakistan People's Party (PPP)

Nisar Khoro

Election 2024

Election Jan 9 2024