Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طالبعلموں کو 10 ہزار موٹر سائکلیں دینے کا اعلان، ای رجسٹریشن شروع

لاہور میں آہستہ آہستہ الیکٹرک وہیکل آجائیں تو ماحول پر بہت اثر پڑے گا، محسن نقوی
شائع 09 جنوری 2024 01:10pm

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ طالب علموں کو 10 ہزار موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ہم طالب علموں کو بلا سود 10 ہزار موٹر بائیکس دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں کوئی بھی بائیک فیول والی نہیں، اب تو گاڑیاں بھی الیکٹرک ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں آہستہ آہستہ الیکٹرک وہیکل آجائیں تو ماحول پر بہت اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ای رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے، آج سے 3 ماہ پہلے سب نے ہاتھ کھڑے کردیے تھے کہ یہ ناممکن ہے۔

mohsin naqvi

Motorcycles for students