Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

تُرک اداکار نے عید والے دن انوشے اشرف کو کال کیوں کی تھی

اداکارہ کا ٹی وی شو کے دوران حیران کُن انکشاف
شائع 09 جنوری 2024 10:54am
تصویر: انوشے اشرف/انسٹاگرام
تصویر: انوشے اشرف/انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے ارطغرل کے ہیروسے اپنی دوستی کا حیران کُن انکشاف کیا ہے۔

انوشے اشرف نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کے دوران جہاں اپنے مختلف تجربات پر روشنی ڈالی۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے حیران کُن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’ترکی میں میرا ایک دوست ارطغرل کے ہیرو اینگن آلتان کا بہت اچھا دوست ہے۔ اداکار دراصل میرے دوست کے پڑوسی ہیں‘۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے انوشے اشرف نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے ترک دوست مراد کو پاکستان میں ترک اداکار انگین کے حوالے سے پائے جانے والے جنون کے بارے میں بتایا تھا۔

اداکارہ کے مطابق ’مراد وہ شخص تھا جس نے میرے ریویوز کو انگین تک پہنچایا جس کے بعد انہوں نے مجھے عید کے دن ویڈیو کال کی۔ میں ان کا فون نہیں اٹھا سکی کیونکہ میں اس وقت یوگا کلاس میں تھی‘۔

انوشے اشرف نے کہا کہ جب میں نے دیکھا تو مس کال تھی اور ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو پیغام بھیجا جس میں کہا کہ انوشے میں نے آپ کو سلام دعا کرنے کے لیے کال کی لیکن وہ مس ہوگئی۔

انوشے اشرف ایک مقبول پاکستانی وی جے ہیں، انہوں نے کم عمری میں ہی اپنے کیریئر کا آغاز کر دیا تھا۔ وہ سب سے پہلے انڈس میوزک / ایم ٹی وی پاکستان میں نظر آئی تھیں۔

انوشے اشرف کا شمار پاکستان کے پہلے وی جے میں ہوتا ہے، وہ اپنی اسٹائلش شخصیت اور اچھابولنے کی مہارت کے لئے پسند کی جاتی ہیں۔

Interview

lifestyle

شخصیات

turkish actor

showbiz celebrities

Anoushey Ashraf

turk series

reveal

Engin Altan

Pakistani VJ

Video Call