Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خالص گُڑ کی پہچان کیسے کریں

گڑ نہ صرف نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے بلکہ آئرن اور وٹامن سی کا بھی بھرپور ذریعہ ہے
شائع 09 جنوری 2024 09:47am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

گڑ میں موجود غذائی اجزا اسے سرما میں انسانی جسم کیلئے مفید بناتے ہیں۔ گڑ جسم کو گرمائش دیتے ہوئے سردی کی شدت میں بھی کمی لاتا ہے۔

ان دنوں خالص اور تازہ اشیاء کی دستیابی ایک طرح سے مشکل ہوچکا ہے۔ ملاوٹ نے تقریباً ہر خالص چیز کو ہر سطح پر متاثر کردیا ہے۔

اسی طرح تازہ اور خاص گڑ خریدنا بھی اب سب کیلئے مشکل ہوچکا ہے۔ گڑ زیادہ تر موسمِ سرما میں استعمال کیا جاتا ہے۔

گڑ نہ صرف نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے بلکہ آئرن اور وٹامن سی کا بھی بھرپور ذریعہ ہے۔ اپنی روزمرہ کی غذا میں گڑ کو شامل کرنا خون کی گردش میں بھی مدد کرتا ہے۔

خالص گڑ کی جانچ کیسے کریں؟

عام طور پر اچھے معیار کے گڑ میں صحیح رنگ، اچھا ذائقہ اور سختی ہونی چاہئے۔ گڑ خریدنے کیلئے ذیل میں موجود باتوں کا لازمی خیال رکھیں۔

گڑ کا ایک ٹکڑا لازمی چکھ لیں، اگر اس کا ذائقہ تھوڑا سا نمکین ہے تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس میں نمک کی مقدار زیادہ شامل ہے۔

گڑ جتنا زیادہ پرانا ہوتا جائے گا وہ اتنا ہی زیادہ ذائقے میں نمکین ہو جائے گا۔

اگر گڑ کے ذائقے میں کڑواہٹ ہوگی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ گڑ اُبلنے کے عمل کے دوران اس کو کارمیلائزیشن سے گزارا گیا ہے۔

اگرگڑ میں کرسٹلز محسوس ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ گڑ مٹھاس کیلئے دیگر عمل سے بھی گزارا گیا ہے۔

گڑ کا رنگ گہرا بھورا ہوتا ہے جو اس کے خالص ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اگر گڑ زرد رنگ کا ہے تو یہ کیمائی عمل سے گزارا گیا ہے۔

گڑ جتنا زیادہ سخت ہوگا وہ اتنا ہی خالص ہوگا

صحت

lifestyle

Winter Season

Benefits

Winters

Jaggery

healthy lifestyle

health benefits

routine

Fresh

Winter Food

Pure