Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم نے کمر کس لی

آکلینڈ میں بھرپور پریکٹس، نیٹ سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا
شائع 09 جنوری 2024 09:20am

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں تیاریاں شروع کر دیں ہیں، گرین شرٹس نے آکلینڈ میں بھر پور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، اس دوران کپتان شاہین شاہ آفریدی نیٹ پر مکمل فٹ نظر آئے۔

نیٹ سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے کیویز کی میزبانی میں 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، گذشتہ روز سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا جس کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کو سونپی گئی تھی اور محمد رضوان کو نائب کپتان بنایا گیا تھا۔

t20 series

practice session

Pakistan vs New Zealand