Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروز خان بھارتی اداکارہ کے ساتھ کیا کررہے ہیں؟

اداکار ان دنوں ڈرامہ خمار میں اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ نظر آرہے ہیں
شائع 08 جنوری 2024 11:03pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان بہت جلد بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ٹیلی فلم میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔

فیروز خان نے انسٹاگرام پر نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کی جھلک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہیں تامل اور ہندی فلموں کی جانی مانی بھارتی اداکارہ اور ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

کیمروں کے درمیان گھرے اداکار فیروز خان نے ساتھی اداکارہ اور دیگر ٹیم جس میں فلم ڈائریکٹر ’ذوالفقار علی‘، اسٹوری ٹیلر ’اسد ممتاز‘، پروڈیوسر ’بلال قریشی‘کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایاکہ وہ بہت جلد سرحد پار سے اپنی ٹیلی فلم جاری کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان کے علاوہ پاکستانی اداکار فواد خان، اداکارہ ماہرہ خان ، ماورا حسین اور دیگر نامور فنکار بھی بھارت میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔

اداکار فیروز خان ان دنوں ڈرامہ خمار میں اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔

Indian Actor

Feroze Khan