Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مس ​​یونیورس کےعالمی مقابلے میں جانے سے قبل کئی مشکلات کا سامنا رہا، ایریکا رابن

ابتداء میں مجھے پاکستان کی 20 لڑکیوں میں سلیکٹ کیا گیا تھا، مس یونیورس پاکستان
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2024 11:40pm
Breaking Stereotypes-What is the Purpose of Beauty Contests | Erica Robin | Podcast 01 | Sidra Iqbal

مس یونیورس پاکستان ایریکا رابن نے کہا ہے کہ کسی عالمی مقابلے میں جیتے والا ملک کا سفیر ہوتا ہے لیکن یہاں معاملہ اس کے برعکس تھا، ”مِس ​​یونیورس 2023“ کےعالمی مقابلے میں جانے سے قبل کئی طرح کی مشکلات کا سامنا رہا۔

سدرہ اقبال کے ساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مہمان ایریکا رابن نے کہا کہ مس یونیورس پاکستان کا اعزاز ملنے پر بہت خوشی ہے، عالمی مقابلہ حسن تو نہیں جیت سکی لیکن دنیا کی ٹاپ 20 حسیناؤں میں شمار ہونا بھی میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

ماڈلنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہت سی ملازمتیں کرنے کے بعد ماڈلنگ کے کیریئر کی طرف آئی اور مسسل جدوجہد کے بعد مس یونیورس پاکستان بننے کا موقع ملا۔

اس سے قبل مجھے لوگوں نے ٹیگ کرنا شروع کیا کہ آپ مس یونیورس پاکستان کے لئے اپلائی کریں، جسے میں جعلی سمجھ رہی تھی لیکن ایک دن فارم کھولا جس میں عام سی معلومات درکار تھیں اور میں نے فارم بھر دیا جس کے کچھ دن بعد مجھے شارٹ لس کرلیا گیا۔ اور پھر انٹرویو کے بعد سلیکشن ہوگئی۔

انھوں نے بتایا کہ ابتداء میں مجھے پاکستان کی 20 لڑکیوں میں سلیکٹ کیا گیا اس کے بعد ٹاپ 5 میں آئی۔ اور پھر نیشنل کمپی ٹیشٹن کیلئے مالدیپ گئی، وہاں میں ونر ہوئی، مالدیپ میں مجھے مس یونیورس پاکستان کی حیثیت سے لے جایا گیا تھا لیکن میرے علم میں یہ بات نہیں تھی، مجھے تو مقابلہ جیتنے کے بعد میں پتہ چلا کہ میں مس یونیورس پاکستان کی حیثیت سے مالدیپ گئی۔

ایریکا نے بتایا کہ اس کے بعد مس عالمی مقابلہ حسن ”مِس ​​یونیورس 2023“ کے مقابلے کی تیاری شروع کی۔

عالمی مقابلہ حسن میں جانے سے قبل پیش آنے والی مشکلات پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عام طور پر عالمی مقابلے کیلئے جب کوئی حسینا جاتی ہے تو پورا ملک حمایت کرتا ہے لیکن پاکستان میں معاملہ اس کے برعکس تھا۔

انھوں نے کہا کہ عالمی مقابلہ جیتنے والے پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں لیکن میری نامزدگی پر لوگ کہہ رہے تھے آپ کو کس نے اجازت دی ہے جانے کی اور میں نے بھی ابتداء میں ڈرتے ہوئے منع کردیا تھا تاہم بعد میں ہمت کرکے ”مِس ​​یونیورس 2023“ میں جانے کی حامی بھری۔

ایریکا نے عالمی مقابلے کے دوران پہنے گئے لباس سے متعلق کہا کہ لباس کا انتخاب ملک کو دیکھتے ہوئے کیا اور مقامی ثقافت کو بھی مدنظر رکھا۔

انھوں نے ناظرین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کچھ نیا سیکھ کر اپنی زندگی پر اس کا اطلاق کریں اور اپنےلئے تو سب جیتے ہیں کچھ ایسا کریں کہ جس سے دوسروں کا بھلا ہو۔

آئند عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سفر جاری رہے گا یہ لائف ٹائم کی کمٹمنٹ ہے۔ ایک دن آئے گا جب پاکستان سے بھی مس یونیورس ملے گی۔

Miss Universe 2023

Erica Robin

Miss Universe Pakistan