Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن جیت کر شکیب الحسن رکن پارلیمنٹ بن گئے

آل راؤنڈر نے شیخ حسینہ واجد کی حکمراں جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا
شائع 08 جنوری 2024 07:38pm
تصویر بشکریہ بی ڈی نیوز24
تصویر بشکریہ بی ڈی نیوز24

کرکٹ کے میدان میں بیٹنگ اور بولنگ کے جوہر دکھانے والے بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے سیاسی معرکہ بھی جیت لیا۔

بنگلہ دیش میں اتوار کو عام انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے تھے جس میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ نے کامیابی حاصل کی۔

شیخ حسینہ واجد کی جماعت نے مسلسل چوتھی اور مجموعی طور پر پانچویں بار الیکشن جیت کر ریکارڈ قائم کیا۔

اس الیکشن میں بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کی قیادت کرنے والے شکیب الحسن بھی کامیابی حاصل کرکے رکن پارلیمنٹ بن گئے۔

36 سالہ آل راؤنڈر نے شیخ حسینہ واجد کی حکمراں جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔

شکیب الحسن نے ماگورا حلقے سے انتخابی معرکہ لڑا اور اپنے حریف کو ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے بڑ ے مارجن سے ہرایا۔

Shakib Al Hasan

Sheikh Hasina

Bangladesh Election 2024