Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

بلاول بھٹو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

ملاقات میں پاکستان میں شفاف،منصفانہ انتخابات سےمتعلق تبادلہ خیال
شائع 08 جنوری 2024 08:41pm
چیئرمین پیپلزپارٹی اور امریکی سیفر ڈونلڈ بلوم۔ فوٹو: آج نیوز
چیئرمین پیپلزپارٹی اور امریکی سیفر ڈونلڈ بلوم۔ فوٹو: آج نیوز

بلاول بھٹو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاکستان میں شفاف، منصفانہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں شفاف، منصفانہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفارت کے قائم مقام ترجمان تھامس منٹگمری نے بتایا کہ پاکستانی سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی ایک وسیع رینج کے ساتھ اپنی مصروفیات کے دوران امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

تھامس منٹگمری کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی امور بشمول آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ امریکا پاکستان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی اور امریکا پاکستان ”گرین الائنس“ کے فریم ورک کی ترقی پر بھی بات چیت ہوئی۔

Bilawal Bhutto Zardari

Donald Bloom

US Ambassador

Pakistan People's Party (PPP)

US Ambassador Donald Bloom

Election 2024

Election Jan 8 2024