Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اپنی بچی کو ناجائز سمجھ کر قتل کرنے والے مجرم کو موت کی سزا سنا دی گئی

مجرم عبیداللہ نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو ذبح کرکے قتل کیا تھا
شائع 08 جنوری 2024 06:19pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مجرم عبیداللہ نے اپنی چار سالہ بیٹی مریم کو ذبح کرکے قتل کر دیا تھا، عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔

چارسدہ کے ایڈیشنل سیشن جج عبدالحسن خان نے بچی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔

پولیس کے مطابق مجرم عبیداللہ نے اپنی چار سالہ بیٹی مریم کو ذبح کرکے قتل کر دیا تھا، اس کو شک تھا کہ ان کی بچی ان کی ناجائز اولاد ہے۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا اور فیصلے میں ورثا کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ تک قید ہوگی۔

کیس کی پیروی ڈی پی پی جاوید علی مہمند کی سربراہ میں پراسیکیوٹر آیاز خان کر رہے تھے، بہترین تفتیش پر ڈی پی او نذیر خان کا پولیس اہلکاروں کیلئے نقدانعام اور توصفی اسناد دینے کااعلان کیا ہے۔

kp police

KPK Police

death row