آرمی چیف بحرین پہنچ گئے، سیاسی قیادت سے ملاقاتیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بحرین کے شاہ حمادبن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ سے ملاقاتیں کی، جس میں باہمی دلچسپی، فوجی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 2 روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ اور عسکری قیادت سے سے ملاقاتیں کی، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، فوجی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحرینی قیادت نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کامیابی کی تعریف کی ہے۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے بحرین نیشنل گارڈ کے 27 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی، تقریب کے دوران انسداد دہشت گردی کی مشقوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
نیشنل گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جنرل عاصم منیر نے انسداد دہشت گردی تربیتی مشقیں بھی دیکھیں۔
بحرین کے فرماں روا نے آرمی چیف کو ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس سے نوازا۔
آرمی چیف کو دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں اہم کوششوں اور تعاون پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Comments are closed on this story.