پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا
کشمالہ طلعت اولمپک گیمز کے لیے کوالیفاٸی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون شوٹر
کھیلوں کے میدان سے پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کشمالہ طلعت اولمپک گیمز کے لیے کوالیفاٸی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون شوٹر ہے، انہوں نے خواتین کی 10 میٹر ایئرپسٹل میں پیرس اولمپکس کے لیے جگہ بنائی۔
ایشین شوٹنگ چیمپین شپ میں کشمالہ طلعت نے ایشین شوٹنگ چیمپین شپ میں سلور میڈل جیتا اور ایشین سلور میڈل کے ساتھ کشمالہ نے پیرس اولمپکس کوٹہ حاصل کرلیا۔
پیرس اولمپکس کے لیے 2 مرد شوٹرز پہلے ہی کوالیفاٸی کر چکے ہیں۔
paris olympics
pakistan women shooter
kishmala talat
air pistol competition
مقبول ترین
Comments are closed on this story.